• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 9402

    عنوان:

    علیشہ نام کا معنی معلوم کرنا ہے نیز یہ بھی بتادیں کہ یہ نام رکھنا ٹھیک ہے کہ نہیں؟ اس کے علاوہ لڑکیوں کے کچھ اچھے نام جو صحابیات کے ہوں لیکن نئے لگیں وہ بھی ارسال فرمادیں۔ اللہ تعالی آپ کوجزائے خیر عطا فرمائے۔ مجھے اپنی قیمتی دعاؤں سے ضرور نوازیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1282=1282/ م

    علیشہ کے معنی بلند بادشاہ، عظیم المرتبت بادشاہ۔ علیشہ نام درست ہے۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کے کچھ اچھے نام حسب ذیل ہیں: مریم، عائشہ، فاطمہ، خدیجہ، میمونہ، حفصہ، زینب، حبیبہ، رقیہ، اسماء، بریرہ، ریحانہ، وغیرہا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند