• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607040

    عنوان:

    عمر حارش نام کے بارے میں

    سوال:

    سوال : میرا نام عمر حارش ہے - دستاویز میں نام انگریزی میں Umar Harish لکھتے ہیں- ہندی میں میرا نام دستاویزات میں غلط کر دیا گیا، یعنی عمر حارش کے جگہ عمر حریش کر دیا گیا- کیوں کہ ہندوستان میں دستاویزات میں نام سدھر وانا بہت مشکل اور دوڑ دھوپ والا امل ہے اس لئے میں نے یہ نام ہی ہندی میں باقی دستاویز بنوانے میں شروع کر دیا- اور ان سرکاری کاموں میں کمیشن بھی اچھی خاصی لگ جاتی ہے - پر پھر مجھے پتا چلا کہ 'حریش' کے معنی ہے شوا یہ کرشن جسے ہندو دیوتا مانتے ہیں - اب سمجھ نہیں آ رہا کہ ہندی زبان میں یہی نام جاری رکھنا جائز رہے گا یہ نام بدلنا لازمی یے ؟

    براے مہربانی یہ بھی بتائیں کہ اگر نام بدلنا لازم ہے دستاویزات میں تو جب تک نہیں بدلتا چوں کہ ان کاموں میں بہت وقت بھی لگ جاتا ہے تو تب تک یہی نام استعمال کرنے کی گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 607040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 75-70/B-Mulhaqa=04/1443

     ”ہریش“ (حریش نہیں) ہندووٴں کے ایک ”دیوتا“ کا نام ہے، آپ اپنی بول چال میں ”حارث“ (ثاء کے ساتھ، ”حارش“ ”ش“ کے ساتھ نہیں؛ کیونکہ ”حارش“ ”ش“ کے ساتھ بھی کوئی اچھا معنی نہیں رکھتا، یہ ایک بیماری کا نام ہے جو گائے وغیرہ کو لگتی ہے) نام استعمال کیا کریں؛ باقی دستاویزات میں بدلنے کی سعی کرتے رہیں، جب تک اس میں کامیابی نہ ہو ہندی کے دستاویزات میں موجودہ نام لکھنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند