• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 606226

    عنوان:

    محمد عثمان حیدر کا معنی کیا ہے؟

    سوال:

    میرا نام محمد عثمان حیدر ہے ، میرے نام کے لفظی و تفصیلاً معنی کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 606226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 138-60/SN=02/1443

     ”محمد“ تو ہمارے نبی علیہ الصلاة والسلام کا نام مبارک تھا، جس کے معنی ہیں: بہت زیادہ مدح سرائی کی جانے والی شخصیت۔ ”عثمان“ کے معنی ہیں: سانپ، اژدہے کا بچہ۔ اور ”حیدر“ کے معنی ہیں: شیر۔ (المصباح اللغات، ص: 143,510)۔

    ”عثمان“ نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہٴ ثالث کا نام تھا، اور ”حیدر“ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لقب کے طور پر معروف ہے۔ عربوں میں بہادری اور جرأت وغیرہ کے اظہار کے لیے جنگلی جانوروں اور سانپوں وغیرہ کے ناموں پر نام رکھنے کا رواج تھا؛ اسی لیے بہت سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام بہادر جانوروں اور سانپوں وغیرہ پر دلالت کرنے والے الفاظ کے ساتھ رکھے ہوئے ملتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند