• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 57192

    عنوان: قرآن کریم کے علاوہ کوئی ایسی دوسری کتاب ہے جسے حاملہ عورت پڑھے نیک اولاد کے لیے ؟نیز بتائیں کہ روزانہ کیا پڑھنا چاہئے؟

    سوال: (۱)ریلہ(Rayla)، لیرین(lereen)، لرین()، اروا(Arwa)زینا(Zaina)کے معنی جاننا چاہتاہوں۔میں اپنی بیٹی کا نام رکھنا چاہتاہوں۔ (۲) قرآن کریم کے علاوہ کوئی ایسی دوسری کتاب ہے جسے حاملہ عورت پڑھے نیک اولاد کے لیے ؟نیز بتائیں کہ روزانہ کیا پڑھنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 57192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 399-497/L=5/1436-U (۱) یہ سارے نام ایسے ہی ہیں رکھنے کے لائق نہیں، آپ اپنی لڑکی کا نام مندرجہ ذیل ناموں میں سے کوئی نام تجویز کرلیں، بہتر رہے گا: حبیبہ، زینب، مریم، عائشہ، رقیہ، سودہ، حفصہ، آسیہ، وغیرہ۔ (۲) معلوم نہیں۔ روزانہ صبح نماز فجر کے بعد سورہٴ یٰسین شریف کی تلاوت، مغرب بعد سورہٴ واقعہ کی تلاوت اور رات سوتے وقت سورہٴ ملک کی تلاوت کریں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا، اس کے علاوہ ہرروز بعد نماز فجر قرآن پاک میں سے کچھ نہ کچھ تلاوت کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند