• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157997

    عنوان: بچوں کا نام عابد، زاہد، تقی وغیرہ رکھنا؟

    سوال: آج کل نام رکھنا کسی فن سے کم نہیں کیوں کہ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ جو نام رکھے بالکل ہی الگ ہو۔ ایساکرنے میں وہ ایسے نام رکھ لیتے ہیں کہ ان ناموں کی اصل بھی نہی ملتی۔ لیکن کچھ نام ایسے ہیں جو آسمانوں میں پہلے شیطان کہتے تھے ، جیسے عابد زاہد تقی، وغیرہ ۔اگر ہم یہ نام رکھیں تو اس کی ممانعت تو نہیں یا نام کا جو سیرت پر اثر پڑتا ہے اس سے متعلق شرعاً روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 157997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:407-366/M=4/1439

    اپنے بچوں کا نام، عابد، زاہد، تقی رکھ سکتے ہیں یہ بہت اچھے نام ہیں ان ناموں کے رکھنے میں کوئی ممانعت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند