• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603042

    عنوان:

    حائقہ نام رکھنا

    سوال:

    اللہ کریم نے اپنے فضل سے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے ،․ میں اس کا نام "حائقہ نور" رکھنا چاہتا ہوں، میرے علم اور انٹرنیٹ کے مطابق حائقہ کا مطلب اللہ کی عبادت کرنے والی ہے ۔ برائے کرم بتا دیجیے یہ نام رکھنا مناسب ہے ؟ یہ بھی بتا دیجیے کہ اسلام میں پہلی اولاد بیٹی ہونے کی کوئی نوید ہے ؟ کیا یہ حدیث کہ خوش قسمت ہے وہ عورت جس کی پہلی اولاد لڑکی ہو صحیح ہے ؟ مزید براں میں چاہتا ہو کہ اللہ اپنے فضل و کرم سے نیک بیٹا جیسی نعمت سے بھی نوازے ، اس کے لیے دعا بھی فرما دیں اور ہمارے اکابر کا کوئی مجرب عمل ہو تو اس سے مطلع فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 603042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 684-585/H=07/1442

     (۱) حائقہ کے معنی ”اللہ کی عبادت کرنے والی“ کسی معتبر و مستند لغت میں نہیں ملے، یہ نام (حائقہ) رکھنا مناسب نہیں۔

    (۲) اِس سوال کو آئندہ بھیجئے۔

    (۳) اللہ پاک ولد صالح (نیک بیٹا) عطا فرمائے آمین۔ آپ اور آپ کی اہلیہ ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت سورہٴ مریم کا پہلا رکوع پڑھ کر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھا کریں، پھر نیک بیٹا پیدا ہونے کی دعاء کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند