• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 175248

    عنوان: بچی كا نام اثمیرہ ہے؟ وہ بہت روتی ہے علاج معالجہ بھی كیا گیا مگر كامیابی نہیں ملی‏، كیا یہ نام كا اثر ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بیٹی کا نام” اشمیرہ “رکھاہے، اور عقیقہ بھی کردیاہے پر میری بہت رورہی ہے کسی طرح چپ نہیں ہورہی ہے، ہر طرح کی دعا بھی اور دم بھی کردیا ہے ڈاکٹر کو بھی دکھایا ہے پر کچھ سمجھ میں نہیں آرہاہے، کیا نام سے فرق پڑتاہے؟ اور کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 175248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:329-262/N=4/1441

    (۱): اشمیرہ نام کے معنی مجھے معلوم نہیں، اور معلوم نہیں کہ آپ نے یہ نام کہاں سے رکھ لیا؟ ،لہٰذا اگر آپ نے بچی کا یہ نام رکھ دیا ہے تو آپ یہ نام بدل دیں اور اس کی جگہ خدیجہ، فاطمہ، عائشہ، زینب، رقیہ،میمونہ، صفیہ، سودہ، جویریہ ، عفیفہ، صبیحہ، انیسہ اور عارفہ وغیرہ میں سے کوئی نام رکھ دیں۔

    (۲): بعض مرتبہ بچہ یا بچی پر اُس کے نام کا بھی اثر ہوتا ہے؛ لہٰذا اگر آپ اُس کا نام بدل دیں تو بہتر ہے۔

    عن أبی الدرداءقال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم، فأحسنوا أسمائکم“ رواہ أحمد وأبو داود(مشکاة المصابیح، کتاب الآداب، باب الأسامي، الفصل الثالث، ص: ۴۰۸، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند