• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 29435

    عنوان: میری بیٹی ابھی چار مہینہ کی ہوگئی ہے اور اس کا نام ہم نے لبینہ رکھا ہے، یہ نام میرے داد مرحوم شیخ القرآن و شیخ الہند مفتی مولانا محمد ادریس فاروقی (ضلع ثوابی) نے ایک دفعہ خطبہ میں اس نام کا ذکر کیا تھا۔ ہمیں کسی نے بتایا کہ یہ نام لبینہ نہیں بلکہ لبینہ ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ دنوں میں سے کونسا نام درست ہے؟

    سوال: میری بیٹی ابھی چار مہینہ کی ہوگئی ہے اور اس کا نام ہم نے لبینہ رکھا ہے، یہ نام میرے داد مرحوم شیخ القرآن و شیخ الہند مفتی مولانا محمد ادریس فاروقی (ضلع ثوابی) نے ایک دفعہ خطبہ میں اس نام کا ذکر کیا تھا۔ ہمیں کسی نے بتایا کہ یہ نام لبینہ نہیں بلکہ لبینہ ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ دنوں میں سے کونسا نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 29435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 243=243-2/1432

     لَبِیْنَہ صحیح تلفظ ہے، جس کے معنی ہیں جانور کے دودھ پر پرورش پائی ہوئی (القاموس الوحید) اور لُبْنٰی بھی نام رکھ سکتے ہیں، لبنیٰ کے معنی ہیں ملک شام کے پہاڑوں میں پایا جانے والا درخت جس سے دودھ جیسا گوند نکلتا ہے۔ (حوالہ سابق)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند