• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 170119

    عنوان: میں نے اپنی بیٹیوں کے نام اروی اور مروہ رکھا ہے

    سوال: میں نے اپنی بیٹیوں کے نام اروی اور مروہ رکھا ہے ان کا مطلب اور ان ناموں کی ہیسٹری بھی بتا دیں, مروہ کا پہلا نام ام ہانی تھا اس نام کو تبدیل کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 170119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 875-741/B=09/1440

    ”اروی“ یا ”مروہ“ یہ کوئی موزوں نام نہیں ہے آپ مناسب سمجھیں تو اس کا نام ”آسیہ“ رکھ دیں، اور دوسری بیٹی کا نام جو پہلے ام ہانی تھا وہی بہتر نام ہے اسی کو رکھ دیں اور مروہ نام ختم کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند