متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 604312
حورین (Hurra) نام لڑکی کا رکھ سکتے ہیں کیا؟ اس کا معنی کیا ہے؟
جواب نمبر: 604312
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 728-595/M=09/1442
اگر لڑکی کا نام حور کے مادّے سے ہی رکھنا ہے تو حَوْراء رکھ لیں، حَوْرَاء (بر وزن فَعْلاَء) کے معنی ہیں: گورے رنگ کی عورت، جنت کی حسین و سیاہ چشم عورت۔ اس کی جمع حُوْرٌ ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا بامعنی نام بھی رکھ سکتے ہیں۔ اچھا یہ ہے کہ صحابیات کے نام پر کوئی نام رکھ لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند