• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603216

    عنوان: محمد روشان نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    جناب میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرا ایک ہفتہ کا بیٹا ہے جس کا نام ہم "محمد روشان" رکھنا چاہتے ہیں، لہذا، اپنے علم سے ہماری راہنمائی کر دیں، آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 603216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 541-451/M=07/1442

     ”روشان“ لفظ ہمیں نہیں ملا، اس کے بجائے ”محمد ذیشان“ (شان والا) رکھ سکتے ہیں۔ اور مناسب یہ ہے کہ انبیاء کرام یا صحابہ عظام کے نام پر بچے کا نام رکھ لیں اور حدیث میں ہے کہ اللہ تعالی کو ناموں میں عبد اللہ ، عبد الرحمن سب سے زیادہ پسند ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند