• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 66294

    عنوان: میرا نام ” نادیہ “ ہے ، کیا یہ نام اسلامی لحاظ سے ٹھیک ہے؟اس نام کے معنی کیا ہے؟

    سوال: میرا نام ” نادیہ “ ہے ، کیا یہ نام اسلامی لحاظ سے ٹھیک ہے؟اس نام کے معنی کیا ہے؟

    جواب نمبر: 66294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 926-910/N=9/1437 عربی زبان میں نادیة (اس گول ة کے ساتھ جو حالت وقف میں ہا ہوجاتی ہے) کے معنی آتے ہیں: پانی سے دور درخت؛ اس لیے یہ نام مناسب نہیں، کوئی اور نام رکھ لیا جائے تو بہتر ہے، تکرہ التسمیة بما تنفر منہ القلوب لمعانیھا أو ألفاظھا أو لأحدھما لما تثیرہ من سخریة وإحراج لأصحابھا وتأثیر علیھم فضلا عن مخالفة ھدي النبي صلی اللہ علیہ وسلم بتحسین الأسماء: ومنھا …………… ومنھا نادیة أي: البعیدة عن الماء (معجم المناھی اللفظیة ۲۸: ۱۱حرف الواو)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند