• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 67182

    عنوان: کیا ہم لڑکے کا نام ’ ساحر یوسف‘(SAHIR YOUSUF) رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم لڑکے کا نام ’ ساحر یوسف‘(SAHIR YOUSUF) رکھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 67182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1016-1003/N=10/1437

    ساحر یوسف نام فی نفسہ درست ہوسکتا ہے ؛ کیوں کہ اس کے معنی یہ ہوسکتے ہیں: خوب صورتی میں سحر جیسا متاثر کرنے والا یوسف، لیکن چوں کہ ساحر کے حقیقی معنی اچھے نہیں اور مجازی معنی کی طرف ہر شخص کا ذہن بآسانی نہیں جاتا ؛ اس لیے ساحر یوسف کے بجائے محمد یوسف نام رکھا جائے، یہ زیادہ بہتر ومناسب ہے، نیز اس میں حضرت یوسف علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی واسم گرامی بھی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند