• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157038

    عنوان: بیٹی كا نام ہاجرہ ركھنا؟

    سوال: حضرت، میں اپنی بیٹی کا نام ان شاء اللہ ہاجرہ رکھنا چاہتی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس نام کا معنی اور مطلب بتائیں، میں آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 157038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:328-259/N=3/1439

    ہاجرہ: اچھا نام ہے، یہ حضرت ابراہیم علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کی اہلیہ محترمہ اور حضرت اسماعیل علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی ہے، اس کے معنی ہیں: لائق وفائق عورت / لڑکی،شرک وکفر، بدعت اور دیگرگناہوں کو ترک کرنے والی یا ان سے دور رہنے والی عورت/لڑکی۔

    لبن ھیجیر أي: فائق وفاضل، والھاجر: یقال: بعیر ھاجر وناقة ھاجرة أي: فائقة فاضلة، والجمع: الھاجرات (تاج العروس،۱۴: ۴۰۰، ط: الکویت)، وھجر الرجل ھجراً إذا تباعد ونأی…… وھجر فلان الشرک ھجراً بالفتح وھجراناً بالکسر الخ (المصدر السابق، ص ۳۹۷)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند