• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603468

    عنوان:

    قویس نام رکھنا

    سوال:

    الحمدللہ میرے دو بیٹے ہیں، بڑے بیٹے کا نام اویس قرنی ہے اور دوسرے کا نام سدیس الرحمن ہے اور اب میں چاہتا ہوں کہ اگر اللہ پاک نے مجھے ایک اور بیٹا عطا فرمایا تو میں اس کا نام قویس رکھوں گا، کیا قویس نام رکھنا اچھا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 603468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 644-444/SN=07/1442

     ”قُوَیْس“ یہ ”قَوْس“ کی تصغیر ہے اور ”قوس“ کہتے ہیں، کمان کو، نام کے لئے یہ لفظ موزوں معلوم نہیں ہوتا۔ احادیث میں عبد اللہ، عبد الرحمن، حارث، ھمام کو بہترین نام قرار دیا گیا ہے، آپ ان میں سے کوئی نام تجویز کرلیں یا پھر انبیاء کرام اور حضراتِ صحابہ کے ناموں میں سے کوئی نام تجویز کرلیں تو اچھا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند