• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 21996

    عنوان:

    محمد اللہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں۔(۲) کریمہ (لڑکی کا نام) کا کیا معنی ہے، اس میں صابرہ کے نام کی طرح کوئی بات تو نہیں، تاکہ اگر ہو تو ہم بدل دیں گے، اس کی زندگی برسوں سے پریشان کن ہے۔(۳) میرے ایک جاننے والے کے گھر والوں کا کوئی فیملی نیم (وہ نام جو کسی شخص کے نام کے آخر میں لگایا جاتا ہے) نہیں تھا، ان کے دادا کا نام عبدالحکیم تھا تو انھوں نے اپنا فیملی نیم حکیمی رکھ دیا، اس کا اس طرح کرنا کیسیا ہے، اور اب سرکاری کاغذوں میں بھی یہی فیملی نیم استعمال ہے، اب ان کو پتہ چلا ہے کہ کوئی پٹھان قوم پہلے سے اپنے نام کے آخر میں حکیمی استعمال کرتے ہیں، اب اگر یہ شخص اور ان کے گھر والے اپنا فیملی نیم نہیں بدلتے تو کیا اس کو گناہ ہوگا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 975=737-5/1431

    (۱) اللہ پاک کی طرف سے تعریف کردہ باعزت شخص یہ معنی ہیں اورماشاء اللہ اچھا نام ہے۔

    (۲) کرم اور سخاوت سے متصفہ لڑکی۔ معنی اور نام دونوں ٹھیک ہیں بدلنے کی کچھ حاجت نہیں۔ صابرہ بھی اچھا ہے۔

    (۳) اگر نسب وخاندان میں کوئی اشتباہ لازم نہیں آتا تو بدلنے کی حاجت نہیں، نہ اس میں گناہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند