• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 170951

    عنوان: بیٹی کا نام ایمان فاطمہ ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: محترم میری بیٹی کا نام ایمان فاطمہ ہے کیا شرعی اعتبار سے یہ نام ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 170951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1097-941=10/1440

    ایمان کے معنی تصدیق کے ہیں ،معنی تو اس کے درست ہیں ؛البتہ لڑکی کے نام کے اعتبار سے یہ نام مناسب نہیں ،بہتر ہے کہ آپ ایمان کے بجائے ”یمنیٰ“کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند