متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 1761
کیا نازل نام رکھنا درست ہے؟
میرا سوال نام سے متعلق ہے۔ کیا نازل نام رکھنا درست ہے؟ اس کا معنی ہے نازل ہو نے والا یا پھر مہمان ، اور چونکہ مہمان چند رہنے والے کو کہتے ہیں اس لیے ہم تردد میں ہیں، کیا یہ نام رکھیں یا نہیں؟
جواب نمبر: 176126-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 564/ ھ= 557/ ھ
نازل نام رکھنا درست ہے، اس کے معنی ہیں: اترنے والا، سفر کرنے والا اور مہمان بننے والا، لیکن اس نام کے سلسلے میں اگر تردد ہو تو اس کو بدل کر ناصر، نافع یا ناصح میں سے کوئی ایک نام رکھ دیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
كیا ابنان الحق نام صحیح ہے؟
3742 مناظرامام
ابو حنیفہ کا اصل نام کیا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ ان کا اصل نام محمد ہے۔ کیا ہم بچے
کا نام محمد رکھ سکتے ہیں؟