متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 10635
تھانوی صاحب نے بہشتی زیور میں لکھا کہ عبدالنبی پیر بخش یا اس طرح کا نام رکھنا شرک ہے اس بارے میں وضاحت فرمائیں؟
تھانوی صاحب نے بہشتی زیور میں لکھا کہ عبدالنبی پیر بخش یا اس طرح کا نام رکھنا شرک ہے اس بارے میں وضاحت فرمائیں؟
جواب نمبر: 1063501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 195=195/ م
بہشتی زیور میں جو کچھ لکھا ہے درست ہے، فتاویٰ رشیدیہ ص:۶۹ میں بھی لکھا ہے: ایسے نام موہم شرک ہیں، منع ہیں، ان کو بدلنا چاہیے، شرح فقہ اکبر میں ہے: أما ما اشتھر من التسمیة بعبد النبي فظاھرہ کفر إلا إن أراد بالعبد المملوک الخ ․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری بیٹی چار سال کی ہے، میں نے اس کا نام سحرین فاطمہ رکھاہے، لیکن لوگ کہتے ہیں کہ سحرین کا مطلب جادو ہے۔ براہ کرم، اس کا معنی بتائیں اور مشورہ دیں کہ یہ نام رکھوں یا نہیں؟
6076 مناظرمیں نے اپنے بیٹے کا نام حصان رکھاہے، لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کا معنی گھوڑا ہوتا ہے۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
5164 مناظرمیں اپنے اہل خانہ کے نام کا معنی معلوم کرنا چاہتاہوں جو کہ درج ذیل ہیں: طارق علی (مذکر)،خورشید خاتون (موٴنث)، محمد عادل (مذکر)، کہکشاں (موٴنث)، محمد عاصم (مذکر)، محمد شارق (مذکر)، مبین (موٴنث)، صبیحہ (موٴنث)، ثنا (موٴنث)، محمد طلحہ۔
5442 مناظرمیری بیٹی کا نام اصالہ ہے میری معلومات کے مطابق اس کا مطلب خویش ،اور یہ عربی الفاظ ہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے یا نہیں؟
3885 مناظر