• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 53506

    عنوان: اپنی دوسری بیٹی کا نام عائشہ کی طرح رکھنا چاہیں

    سوال: اللہ کے فضل سے میرے بھائی کو بیٹی ہوئی ہے ، ان کی پہلی بیٹی کا نام عائشہ(Ayesha) ہے، اس لیے وہ اپنی دوسری بیٹی کا نام عائشہ کی طرح رکھنا چاہیں گے جو اے(A) سے شروع ہو ۔ براہ کرم، صحابہ کرام یا انبیاء کی ازواج میں سے کوئی ایسا نام بتائیں کہ جس کا پہلا حرف اے شروع ہوتاہو۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 53506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 941-758/D=9/1435-U (۱) آسیہ: یہ فرعون کی بیوی تھی لیکن بڑی ولی اور بزرگ تھیں کہ قرآن میں ان کا تذکرہ خوبیوں کے ساتھ کیا گیا ہے اگرچہ نام نہیں لیا گیا بلکہ فرعون کی بیوی کہا گیا ہے حدیث میں ہے کہ مردوں میں بہت کامل ہوئے ہیں مگر عورتوں میں کوئی کمال کے رتبہ کو نہیں پہنچی سوائے حضرت مریم اور آسیہ کے۔ (۲) آمنہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام ہے۔ (۳) امامہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی حضرت زینب کی بیٹی کا نام ہے۔ (۴) اسماء: حضرت عائشہ کی بہن حضرت ابوبکر صدیق کی صاحبزادی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند