متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 44071
جواب نمبر: 4407131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 392-397/D=3/1434 النبأ کے معنی خبر کے ہیں قرآن میں النبأ العظیم بڑي خبر قیامت کو کہا گیا ہے، یہ لفظ نام کے لیے مناسب نہیں، صحابہٴ کرام انبیائے عظام یا بزرگان دین کے ناموں پر نام رکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے کسی نے ایان کا معنی خدا کا تحفہ کے
بتایا تھا۔ عرب ممالک میں الف صرف اللہ کے لیے استعمال کرتے ہیں تو میرے بیٹے کا
نام (عین سے) عیان لکھا گیا۔ اس سال عمرہ پر جانے کی سعادت ہوئی وہاں معلوم ہوا
عربی میں عیان کا مطلب بیمار یا مرض ہیں۔ برائے کرم مولانا صاحب میں بہت پریشان
ہوں میرا بیٹا ایک سال پانچ ماہ کا ہے آپ بتائیں اس کا نام ٹھیک ہے یا نہیں؟
میرے لڑکے کا نام محمد ادیان خان ہے۔ یہ نام کیسا ہے؟
833 مناظرمیرا سوال نام سے متعلق ہے۔ کیا نازل نام رکھنا درست ہے؟ اس کا معنی ہے نازل ہو نے والا یا پھر مہمان ، اور چونکہ مہمان چند رہنے والے کو کہتے ہیں اس لیے ہم تردد میں ہیں، کیا یہ نام رکھیں یا نہیں؟
تیمور نام رکھنا کیسا ہے ؟
607 مناظرسوال یہ ہے کہ میرے بیٹے کا نام انصاری پرویز عالم ہے ۔ میں نے کچھ علماء سے سنا ہے کہ یہ نام صحیح نہیں ہے توکیا مجھے اس نام کو بدل دینا چاہئے؟ اور جب سے میرے بیٹے کو اس بات کا پتہ چلا ہے تو اس کے دماغ میں ایک بات بیٹھ گئی ہے کہ میں ہر کام میں اس نام کے ہونے کی وجہ سے ناکام ہو رہا ہوں۔ براہ کرم، بتائیں کیامجھے یہ نام بدل دینا چاہئے؟ اس نام کے پیچھے کیا غلط ہے؟
362 مناظراویس نام کا کیا معنی ہے؟ اگر کسی کو وہم اور وسوسہ کا مسئلہ ہو جس کی وجہ سے اس کا وضو قائم نہ رہتا ہو تو کیا کریں؟ مطلب بغیر وضو وسوسہ نہ آئے اور جب وضو ہو تو اتنے آئیں کہ وضو ہی ٹوٹ جائے۔ یہ بات تو قوی ہے کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے لیکن صرف جب وسوسہ آئے تو ورنہ عام حالت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا صرف وضو میں ہوتا ہے۔ اور نماز میں خشوع بھی قائم نہیں رہتا،اس کا کیا حل ہے؟
362 مناظرہم نے اپنے بچے کا نام ?عتبہ? رکھا ہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔ اگر ہاں، تو اس کا معنی و مفہوم کیا ہے؟
520 مناظرمیرا آخری نام پرویز ہے۔ میری تعلیم ایم اے ہے۔ میں نے سنا کہ پرویز نام مسلمانوں کے لیے اچھا نہیں سمجھا جاتاہے۔ اب میری عمر تقریباً پچاس سال ہے۔ اس کو تبدیل کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔ مجھے اپنے تمام تعلیمی ریکارڈ، سرٹیفکٹ، ڈگری وغیرہ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ یہ بہت طویل عمل ہوگا۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
1229 مناظر