• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 16118

    عنوان:

    مفتی صاحب میں نے اپنے لڑکے کانام جبرئیل منتخب کیا ہے۔ میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ یہ نام نہیں رکھا جاسکتاہے لیکن ایک دوسرے ساتھی نے کہا کہ اس نام کا معنی عبداللہ ہے اورمحمد یا احمد نام کا اضافہ کرکے یہ نام رکھا جاسکتاہے۔ برائے کرم مجھ کو مشورہ دیں کہ کیا میں اپنے لڑکے کا یہ نام رکھ سکتاہوں او رجبرئیل کا کیا معنی ہے اور ہم اس نام کا املاء کیسے کریں گے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1694=1339-11/1430

    جبرئیل نام رکھا جاسکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، آپ اپنے لڑکے کا نام جبرئیل رکھ سکتے ہیں، جبرئیل کے مشہور معنی وہی ہیں جو آپ کے ساتھی نے بتائے ہیں: واشتہر أن معناہ عبد اللہ علی أن جبر ہو اللہ تعالی وإیل ہو العبد، وقیل عکسہ (روح المعاني: ۱/۳۳۲) جبریل میں بے شمار لغات ہیں، ان میں سب سے فصیح اور مشہور لغت جبریل ہے: وقد تصرفت فیہ العرب علی عادتھا في تغییر الأسماء الأعجمیة حتی بلغت فیہ إلی ثلاث عشرة لغة، أفصحہا وأشہرہا جبریل کقندیل (حوالہ سابق)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند