• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607550

    عنوان:

    حروف مقطعات سے نام رکھنا جائز ہے ؟

    سوال:

    حروف مقطعات سے نام رکھنا جائز ہے ؟جیسے لوگ یاسین یا طہ نام رکھتے ہیں کیونکہ ہمیں تو اس کے معنی کا پتہ ہوتا۔

    جواب نمبر: 607550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:441-359/L=4/1443

     حروف مقطعات میں سے یسین اور طہ بعض علماء کے نزدیک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے گرامی میں سے ہیں؛ لہٰذا یسین اور طہ نام رکھنے کی گنجائش ہے۔ مستفاد: (فتاوی محمودیہ: ۱۹/۳۷۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند