• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 600597

    عنوان:
    محمد اصمد نام ركھنا؟

    سوال:

    میں اپنے بیٹے کا نامحمد اصمد رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ نام رکھنے میں کوئی مضائقہ تو نہیں؟

    جواب نمبر: 600597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 67-85/D=03/1442

     ”صمد“اللہ تعالی کے اسماء حسنیٰ میں سے ہے پس ا س کی طرف نسبت کرتے ہوئے ”عبد الصمد“ نام رکھ لیا جائے۔ ”اصمد“ لغت کے اعتبار سے ایسا مفہوم نہیں رکھتا جو نام رکھنے کے لئے موزوں ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند