• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 63940

    عنوان: حدید راجہ نام رکھنا

    سوال: میرے شوہر کا نام رمیز راجہ ہے اور میرا پانچ مہینے ایک بیٹا ہے جس کا نام ہم نے ”حدید راجہ“ رکھا ہے، میں نے کہیں پر پڑھا تھا کہ اس نام کے معنی لوہا کے علاوہ طاقتور بھی ہیں۔مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرے بیٹے کے لیے یہ نام صحیح ہے یا نہیں؟ یا مجھے یہ بدل دینا چاہئے؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 63940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 483-4863/M=5/1437 حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ کو ناموں میں ”عبد اللہ، عبد الرحمن“ نام بہت پسند ہیں اس لیے اللہ کے ناموں کے ساتھ عبد لگاکر نام رکھنا سب سے بہتر ہے، انبیاء، صحابہ اور صلحاء کے نام پر نام رکھنا بھی خیروبرکت کا باعث ہے، اس لیے اپنے بیٹے کا نام بدل دیں تو مناسب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند