• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 176608

    عنوان: بیٹی كا نام زبور ركھنا؟

    سوال: زبور آسمانی کتاب کا نام ہے، کیا میں اپنی بیٹی کا نام زبور رکھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 176608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 524-460/D=07/1441

    ”زبور“ جو حضرت داوٴد علیہ السلام پر نازل کی گئی آسمانی کتاب کا نام ہے، اس کے معنی ”نوشتہ“ اور ”کتاب“ کے ہیں۔

    بیٹی کا یہ نام رکھنا جائز تو ہے ممانعت کی کوئی وجہ نہیں۔ لیکن بہتر ہے کہ ازواج مطہرات بنات طاہرات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے کہ وہ سنت سے ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند