• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 604073

    عنوان:

    كسی كے جواب میں’’ہاں مجھے اللہ كا ڈر نہیں‘‘ كہنے سے آدمی كافر ہوجائے گا؟

    سوال:

    میں بہار بھاگلپور سے ہوں ، میرا نام سرفراز عالم ہے، میرا سوال یہ ہے کہ بیوی کو میں نے مذاق کیا کہ میں دوسری لڑکی کے پاس چلا جاؤں گا تو اس نے کہا کہ اللہ سے ڈر نہیں لگتا ہے تو میں نے ایسے ہی بول دیا نہیں، پھر دوبارہ اس نے پوچھا کہ اللہ سے ڈر نہیں لگتاتو میں نے کہا کہ کیسے نہیں لگے گا تو میری بیوی نے کہا اللہ سے ڈر نہیں لگتا ہے تو میں نے کہہ دیا نہیں تو کیا اس سے کفر ہوجائے گا ؟ کیا یہ کفریہ کلمہ ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 604073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:832-762/L=10/1442

     مذکورہ بالا صورت میں دوران مذاق بیوی کا آپ سے یہ کہنا کہ اللہ سے ڈر نہیں لگتا اس کی بات کا جواب دیتے ہوئے آپ کا یہ کہنا کہ ”اللہ سے ڈر نہیں لگتا ہے“ اس جملے سے آپ کی مراد حقیقتا اللہ کے خوف کا انکار کرنا نہیں تھا؛ بلکہ بیوی سے مذاق کرنا مقصود تھا جیساکہ آپ نے دوبارہ سوال کے جواب میں اس کی تردید فرمائی ہے ؛اس لئے اس کی وجہ تجدید ایمان ونکاح کاحکم تو عائد نہ ہوگا ؛ لیکن آپ پراللہ سے توبہ واستغفار کرنااور آئندہ اس طرح کے کلمات سے احتیاط کرنا ضروری ہوگا ؛ کیونکہ اس طرح کے جملے سلبِ ایمان کا باعث ہوسکتے ہیں۔

    وَقَوْلُہُ حِینَ الْغَضَبِ لَا أَخْشَی اللَّہَ إذَا قِیلَ لَہُ أَلَا تَخْشَی اللَّہَ تَعَالَی کَفَرَ إذَا نَفَی الْخَوْفَ وَإِنْ أَرَادَ بِہِ شَیْئًا آخَرَ لَا یَکْفُرْ.(مجمع الأنہر فی شرح ملتقی الأبحر 1/ 691)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند