• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155935

    عنوان: کیا قبروں پر جانا اُن سے منتیں اور حاجتیں مانگنا درست ہے ؟

    سوال: کیا قبروں پر جانا اُن سے منتیں اور حاجتیں مانگنا درست ہے کہ نہیں؟ مثلاً وہاں جا کر نمک وغیرہ کھانا۔ اس کی شریعت ہمیں کیا اجازت دیتی ہے ؟

    جواب نمبر: 155935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:202-1650/B=3/1439

    شریعت اسلام میں قبروں کی زیارت کبھی کبھی کرنا محض اس لیے ہے کہ ہمیں موت کی یاد آئے اور آخرت کی فکر پیدا ہو، قبروں پر جاکر منتیں اور حاجتیں مانگنا جائز نہیں وہاں نمک وغیرہ کھانا بھی ثواب سمجھ کر جائز نہیں، وہاں بہنچ کر قرآن پاک پڑھ کر مردوں کو ایصالِ ثواب کردینا چاہیے اس سے ان کو فائدہ بہنچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند