عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 163242
جواب نمبر: 163242
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1121-926/B=11/1439
(۱) دجَّال کا خروج ”اصفہان“ میں ”یہودیہ“ نامی ایک بستی میں ہوگا وہاں سے وہ ساری دنیا میں گشت کرے گا، البتہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور بیت المقدس میں داخل نہ ہوگا۔
(۲) اس کا مذہب کفر ہوگا، چنانچہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوا ہوگا ک، ف، ر۔
(۳) جی ہاں دجال پیدا ہوچکا ہے، البتہ اس کا خروج قرب قیامت میں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند