• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59133

    عنوان: حضرت آدم (علیہ السلام ) کی توبہ کا وسیلہ کیا تھا؟ کوئی کہتاہے کہ نبی تھا، کوئی کہتا ہے کہ دعا ہے۔

    سوال: حضرت آدم (علیہ السلام ) کی توبہ کا وسیلہ کیا تھا؟ کوئی کہتاہے کہ نبی تھا، کوئی کہتا ہے کہ دعاہے۔ آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 913-929/L=7/1436-U

    توبہ کے لیے حضرت آدم علیہ اسلام کو جن کلمات کی تلقین کی گئی تھی اس سلسلے میں مفسرین صحابہ سے کئی روایات منقول ہیں، مشہور قول حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا ہے کہ وہ کلمات وہی ہیں جو قرآن مجید میں دوسری جگہ منقول ہیں یعنی: رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِینَ․ در منثور وغیرہ میں حضرت آدم علیہ السلام کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرنا بھی مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند