• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59840

    عنوان: اللہ كی صفات كے سلسلے میں

    سوال: ۱) مجھے اللہ کی صفات متشابہات کے بارے میں خیالات آیتے ہیں، میں کمرے میں لیٹا ہوں جیسے آنکھیں بند کرتا ہوں سکون کے لئیے ایسے خیال آتا ہے دماغ میں جیسے آسمان پر کوئی چہرہ ہو صرف چہرہ کوئی بدن ساتھ نہیں ہوتا. بہتر علم اللہ جانتا ہے لیکن کیفیت ایسے تھی جیسے کوئی انسانی شکل آسمان پر ہو بغیر دھر کے ہو۔.. پھر کبھی کوئی آنکھیں نظرآتیں، خیالات میں جب بھی انکھیں بند کرتا سکون کے لئے . کبھی ایسا لگتا انسانی آنکھ ہے کبھی جیسے ٹیلی ویژن پر بچوں کے کارٹون لگتے ہیں ویسی آنکھ نظر آتی ، اس طرح کبھی کوئی آنکھ کبھی کوئی آنکھ کبھی کوئی.. کبھی قوس قزہ جیسی کوئی چیز کا خیال آ یتا ہے . کبھی کوئی بازو نظر آتا ہے نیند میں۔ بہتر علم اللہ جانتا ہے لیکن مجھے ایسے لگتا ہے جیسے کوئی انسانی بازو ہوتا ہے ا میں ان چیزوں پر نہیں سوچتا، مجھے پتا ہے اللہ کی ذات کی بارے میں بالکل نہیں سوچنا چاہئے ۔ آپ بس میری یہی رہنمایی کر دیں اللہ پاک ان جیسی تمام صفات سے پاک ہے نہ کہ جو مجھے خیال آتاہے ؟

    جواب نمبر: 59840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 466-466/Sd=8/1436-U جی ہاں! اللہ تعالیٰ کی ذات مخلوق جیسی صفات سے منزہ اور پاک ہے، آپ کے لیے صرف اتنا عقیدہ رکھنا کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات وصفات کے ساتھ موجود ہے، وہ اپنی ذات وصفات کی حقیقت وکیفیت سے خوب واقف ہے، ہم کو اس کی تحقیق کا مکلف بھی نہیں بنایا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند