• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 52787

    عنوان: بلاوجہ بدفالی اور بدشگونی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں

    سوال: ہمارے گھر کے پاس ایک لڑکے ماموں کی ساس کا انتقال ہوگیاہے ، اس لڑکے کے گھر جس کا اتنقال ہوا ہے ، اس کی بیٹی ایک ہے آئی تھی تو اس نے پوچھوا ہے کہ اس کی امی کا کفن تین مرتبہ کم ہوا ہے، یعنی پہلی مرتبہ چھ گز لے کے آیا ، کم پڑنے پر پھر تین گز لے کر آیا ، پھر کم پڑنے پر تیسری مرتبہ لے کر آیا اورجب قبر کھودی تو قبر میں زمین میں کالی مٹی تھی حالانکہ کالی مٹی کہاں ہوتی ہے، اب وہ پریشان ہے کہ کیا بات ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 52787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 929-929/M=7/1435-U بلاوجہ بدفالی اور بدشگونی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں، مرحومہ کے رشتہ داروں کو چاہیے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند