• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2455

    عنوان: جب سب کچھ تقدیر میں لکھا جاچکا ہے تو ہمیں عمل کیوں کرنا چاہیے؟

    سوال:

    میرا سوال تقدیر کی بارے میں هے، تقدیر کیا هے جیسا کہ میں نے حدیثوں میں پڑھا ہے کہ سپ کی تقدیر لکھی جاچکی ہے، اگر ایسا هے تو پھر هم کچھ چیزیں دعا میں کیوں مانگتے ہیں یا کسی کام کے لیے دعا کیوں مانگتے ہیں  جپ کہ اگر وہ هماری تقدیر میں لکھا هوا ہوگا تو وہ خود به خود آ جائے گی؟

    جواب نمبر: 2455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1174/ ب= 98/ ب

     

    تقدیر کا مسئلہ کما حقہ کسی کی سمجھ میں آیا نہ آئے گا اس لیے اس کی حقیقت سمجھنے کی فکر نہ کرنی چاہیے جو کچھ اور جتنا زیادہ نیک عمل ہوسکے کرتے رہنا چاہیے اور دعا بھی مانگتے رہنا چاہیے تقدیر میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ بندہ اتنی دعائیں کرے اور اتنے عمل کرے گا جس کے صلہ میں اسے یہ اجر و ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند