• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600078

    عنوان:

    یا علی کہنے کا حکم

    سوال:

    حضرت میرا دل یا علی کہتا ہے یہ مجھے پسند ہے تو کیا میں یہ کہہ سکتا ہوں؟ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں علی رضی اللہ کو خدا مانتا ہوں العیاظ باللہ نقل کفر کفر نہ باشد... بلکہ اس لیے کہ یہ اللہ کا اک نام علی بھی ہے ...

    جواب نمبر: 600078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:48-27/sn=2/1442

     معلوم نہیں آپ کے دل میں ”یا علی“ ہی کیوں آیا؟ یا رحمن یا قہار یا جبار کیوں نہیں آیا ؟ ”یا علی “ تو شیعوں کے یہاں مروج ہے ، بہر حال آپ جب ”یاعلی“ اللہ کے ناموں میں سے ہونے کی بنیاد پر کہنا چاہتے ہیں تو اللہ تعالی کے اور بھی بہت سے اچھے اچھے نام ہیں، ان سے آپ اللہ کو مخاطب بنائیں؛ تاکہ شیعوں کے ساتھ مشابہت نہ ہو؛ باقی اگر‘’علی“ ہی سے اللہ کو مخاطب بنانا ہو تو ایسے سیاق میں کہیں کہ ”علی “سے مراد حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہونے کا شبہ نہ ہو، مثلا یا علی یا خالق یا جبار ایک ساتھ کہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند