• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 63206

    عنوان: للہ کا کوئی جسم نہیں ہے تو وہ کیسے پوری دنیا میں موجود ہے ؟

    سوال: للہ کا کوئی جسم نہیں ہے تو وہ کیسے پوری دنیا میں موجود ہے ؟ آپ کا جسم ہے تو آپ موجود ہیں اور اسی طرح میں، لیکن اللہ کس طرح موجودہے؟ اور یہ کہاں سے یہ ثابت ہوتاہے کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے؟ (۲) اور کیا قرآن کی کسی آیت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں حیات ہیں؟آپ عبادت کرتے ہیں ، کھاتے ہیں وغیرہ؟ براہ کرم، میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 63206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 267-267/B=3/1437-U اللہ تعالیٰ جسم سے، مکان سے، جہت سے مُبرّا ہے، وہ واجب الوجود ہے اور تمام صفاتِ کمالیہ کا مالک ہے، وہ ہرجگہ موجود ہے، عرش پر ہوتے ہوئے ہرجگہ موجود ہے، اس کی کیفیت ہم نہیں بتاسکتے، تمام مفسرین نے یہ لکھ کر اپنے گھٹنے ٹیک دئے کہ استواءً یلیق بہ، یعنی اللہ تعالیٰ عرض پر اس طرح پر مستوی ہے جو اس کی شان کے لائق ہے ہم یہ نہیں بتاسکتے کہ وہ کس طرح موجود ہے۔ قرآن پاک کی متعدد آیات سے اس کا ہرجگہ موجود ہونا ﴿اَیْنَ مَا تَکُوْنُوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ﴾ (۲) احادیث سے ثابت ہے، حدیث بھی قرآن کی طح شرعی دلیل ہے۔ اس کے لیے آپ تسکین الصدور کا مطالعہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند