• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155409

    عنوان: کیا ہم یانبي سلام علیک پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) حضرت مفتی صاحب! کیا ہم یانبي سلام علیک پڑھ سکتے ہیں؟ (۲) اور کیا عید میلاد النبی کے جلوس میں شامل ہوسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 155409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 121-98/M=1/1439

    اگر کوئی شخص روضہٴ پاک کے پاس کھڑے ہوکر مذکورہ الفاظ کے ساتھ سلام پڑھتا ہے تو جائز ہے، لیکن دور سے ”یا نبی سلام علیک“ اس تصور اور عقیدے کے ساتھ کہنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جگہ حاضر و ناظر ہیں اور اللہ کی طرح ہر پکار کو سنتے ہیں، یہ غلط اور ناجائز ہے۔ اس بحث کی مکمل تفصیل کے لیے دیکھئے فتاوی رحیمیہ: ۲/۶۲، ”بعنوان یا رسول اللہ کہنے کا حکم“ مکتبہ احسان دیوبند۔

    (۲) عید میلاد النبی کے رسمی جلوس میں جو خرافات و بدعات پر مشتمل ہوتا ہے، شرکت جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند