عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 145374
جواب نمبر: 145374
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 033-062/L=2/1438
(۱، ۲) صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی متوفیہ بیوی کی چھوٹی بہن بھی تا وقتِ حیات آپ کی زوجیت میں رہتی ہیں تو ان شاء اللہ بروزِ قیامت آپ کو دونوں بہنیں بحیثیتِ زوجہ مل جائیں گی، اور صبر کرنے کے لیے آپ یہ خیال کریں کہ اللہ نے ایک خاص مدت تک کے لیے ان کو دنیا میں بھیجا تھا اور جب ان کی زندگی پوری ہوگئی اللہ نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور یہ معاملہ صرف انہیں کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ہر ایک کو اللہ کے پاس جانا ہے ہمیں تو اللہ کے فیصلہ پر ہر حال راضی رہنا چاہئے؛ البتہ تلاوتِ قرآن، صدقہ و دیگر اعمال خیر ان کے نام سے کرکے ان کو ثواب پہنچاتے رہیں اور اعمال خیر میں سب سے بہتر مسجد یا مدرسہ وغیرہ کی تعمیر میں حصہ لینا ہے کہ جب تک یہ باقی رہے گا ثواب ملتا رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند