عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 44015
جواب نمبر: 44015
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 266-270/N=3/1434 ”اور اگر دیکھ رہا ہے تو کیا کرسکتا ہے“ اس جملہ کے قائل سے پوچھا جائے کہ اس سے اس کی مراد کیا ہے؟ اگر اس کی مراد یہ ہو کہ کچھ نہیں کرسکتا تو چونکہ اس میں اللہ کی قدرت کا انکار ہے اس لیے اس کو چاہیے کہ اپنے ایمان کی تجدید کرے، اور اگر شادی شدہ ہو تو نکاح کی بھی تجدید کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند