• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 57548

    عنوان: شرک کیا ہے؟ اور ہم شرک میں کب آجاتے ہیں ؟پوری شرک کی تفصیل بتائیں اور اس سے کیسے بچا جاسکتاہے؟

    سوال: شرک کیا ہے؟ اور ہم شرک میں کب آجاتے ہیں ؟پوری شرک کی تفصیل بتائیں اور اس سے کیسے بچا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 57548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 320-317/B=4/1436-U اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، مثلاً اللہ کی عبادت کے ساتھ بتوں کو اپنا خدا ماننا، اس سے اپنی مرادیں مانگنا، چاند، سورج پیپل، پتھر کو خدا ماننا اور اس کی پوجا کرنا، یا اللہ کی صافت میں سے کسی صفت کے ساتھ دوسروں کو شریک گرداننا مثلاً اللہ ہی تعالیٰ اولاد دیتا ہے، ہم اگر اللہ کے ساتھ کسی اور کو مثلاً خواجہ معین الدین کو اولاد دینے والا مانیں تو یہ شرک ہے۔ بیماری دینا، تندرستی، رزق دینا صرف اللہ کا کام ہے، اگر ہم کسی اور کے بارے میں یہ عقیدہ رکھیں کہ وہ بھی بیماری، تندرستی، اور رزق دیتا ہے تو یہ شرک ہے قرآن میں آیا ہے، إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیمٌ، شرک بہت بڑا ظلم ہے، اس سے آدمی ایمان سے نکل جاتا ہے، مسلمان نہیں رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند