• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 21611

    عنوان:

    عرصہ سے اپنی اصلاح کی کوشش کررہا ہوں ظاہری اعمال اور باطن کی بھی، اس اصلاح کی ایک کڑی میرے عقائد کی درستگی بھی ہے، اس کے لیے میں نے بہشتی زیور کے عقائد کا حصہ بھی پڑھا ہے، بہت مفید ہے لیکن مزید درستگی کے لیے جس کی مجھے اشد ضرورت ہے، ایک کتاب خریدا ہے جس کا نام حقانی عقائد الاسلام ہے اس کتاب کے مصنف حضرت مولانا عبدالحق حقانی دہلوی رحمة اللہ تعالی علیہ ہیں، آپ جناب سے پوچھنا ہے کہ کیا یہ کتاب مستند ہے، اگر ہے تو میرے لیے اس کی آسانی ارو مفید ہونے کے لیے دعا بھی کیجیے (صرف صراحت کے لیے آپ جناب سے موٴدبانہ عرض ہے کہ میں حنفی ہوں)

    سوال:

    جواب نمبر: 21611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 872=696-5/1431

    عقائد اسلام حقانی ایک معتبر اور مستند کتاب ہے اس کو پڑھتے رہئے اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے اس کتاب کو آپ کے حق میں آسان اور مفید بنائے آمین۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند