• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 177003

    عنوان: اگر بیوی كے انتقال كے بعد سالی سے نكاح ہوا تو كیا جنت میں دونوں بہنیں اس آدمی كو ملیں گی؟

    سوال: ایک بہن سے نکاح ہوا وہ فوت ہو گئی تو اس کے بعد دوسری بہن سے کیا تو جنت میں دونوں بہنیں اس آدمی کو ملیں گی یا دنیا کی طرح جمع بین الاختین حرام ہے؟

    جواب نمبر: 177003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 634-47T/M=07/1441

    دنیا میں جمع بین الاختین حرام ہے کیونکہ یہ قطع رحم کا سبب ہے لیکن اگر بیوی کے فوت ہو جانے کے بعد اس کی دوسری بہن سے نکاح کیا جائے تو یہ حرام نہیں، یہ دنیا میں بھی جائز ہے۔ رہی بات کہ جنت میں جمع بین الاختین کا کیا حکم ہوگا تو یہ اللہ کو معلوم ہے، بعض شوافع سے یہ جواب منقول ہے کہ جنت میں جمع بین الاختین کے جواز سے کوئی مانع موجود نہیں کیونکہ حرمت کی علت ، قطعیة رحم ہے اور وہ جنت میں منتفی ہے۔

    تتمہ: عن ہذا أجاب الرملي الشافعي عن الجمع بین الأختین في الجنة بأنہ لا مانع منہ لأن الحکم یدور مع العلة وجوداً وعدماً وعلة التباغض وقطیعة الرحم منتفیة فی الجنة إلاّ الأم والبنت اھ ۔ (شامی اشرفی: ۴/۹۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند