• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147851

    عنوان: میں مولانا وحید الزماں صاحب کے اردو ترجمہ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں؟

    سوال: میں مولانا وحید الزماں صاحب کے اردو ترجمہ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، میں نے سنا ہے کہ پہلے وہ شیعوں کے درمیان رہتے تھے۔ کیا ان کے ترجمہ کے کاموں پر عمل کرنا درست ہوگا؟

    جواب نمبر: 147851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 716-674/M=6/1438

    ”وحید الزماں حیدر آبادی“ پہلے حنفی تھے پھر غیر مقلد ہوگئے پھر اخیر عمر میں شیعہ ہوگئے اس لیے محض ان کے ترجمے پر اعتماد نہ کیا جائے، بخاری شریف کا اردو معتبر ترجمہ و تشریح موجود ہے، حضرت مولانا سلیم اللہ خاں صاحب پاکستان نے بخاری کی شرح ”کشف الباری“ کے نام سے لکھی ہے اس سے استفادہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند