• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 43279

    عنوان: اسلام کے ٥ رکن کون کون سے ہیں؟

    سوال: اسلام کے ۵ رکن کون کون سے ہیں؟ کیا جہاد اسلام کے ۵ ارکان میں آتا ہے؟

    جواب نمبر: 43279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 112-95/N=2/1434 (۱) اسلام کے پانچ ارکان یہ ہیں: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اورمحمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکاة ادا کرنا، بیت اللہ شریف کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا، فی جامع الاحادیث للسیوطی (۴: ۳۰، ۳۱): قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: بني الإسلام علی خمس: شہادة أن لا إلہ إلا اللہ وأن محمدا رسول اللہ وإقام الصلاة وإیتاء الزکاة وحج البیت وصوم رمضان“ (حم ق ت ن) عن ابن عمر رضي اللہ عنہما․․․․ إھ (۲) جہاد اسلام کے پانچ ارکان میں نہیں آتا البتہ ایک اہم اور بنیادی عمل صالح ہے، فی جامع الاحادیث للسیوطی (۴: ۳۱): بني الإسلام علی خمس: شہادة أن لا إلہ إلا اللہ وأن محمدا عبدہ ورسولہ وإقام الصلاة وإیتاء الزکاة وحج البیت وصوم رمضان، والجہاد والصدقة من العمل الصالح“ (طب) عن ابن عمر رضي اللہ عنہما اھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند