• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145499

    عنوان: بہادر بننے کا کوئی نسخہ

    سوال: میری عمر ۳۱/ سال ہے، میں حد سے زیادہ بزدل ہوں، آپ یقین نہیں کریں گے ،میں ۳۱/ سال کا ہوں لیکن مجھے سائیکل چلانا تک نہیں آتا، بہت ڈرپوک ہوں بالکل کسی بچے کہ طرح سب میرا مزاق اڑاتے ہیں، مجھ میں اعتماد بالکل نہیں ہے، میں زندگی سے مایوس ہوں اور خود کشی کو دل چاہتا ہے۔مجھے برائے مہربانی بہادر بننے کا کوئی نسخہ بتائیں تاکہ میں بھی سائیکل اور بائک چلا سکوں اور اپنا علاج کرانے کی ہمت آسکے، جانچ سے بھی بہت ڈر لگتا ہے، اور میں آلسی اور کام چور بھی بہت زیادہ ہوں۔

    جواب نمبر: 145499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 059-104/L=2/1438

    آپ روزآنہ دن میں کسی بھی وقت اول و آخر ۰۰ا- ۱۰۰/ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ۵۰۰/ مرتبہ لاحول پڑھ لیا کریں اور کچھ پارے تلاوت کا معمول بنالیں، ان شاء اللہ آہستہ آہستہ آپ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی چلی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند