عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 163423
جواب نمبر: 163423
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1372-1213/L=11/1439
فتاوی محمودیہ میں بعینہ اسی سولا کے جواب میں حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ نے جو کچھ تحریر فرمایا اس کو من وعن نقل کیا جاتا ہے: لزوم کفر کا حاصل تو یہ ہے کہ آدمی کوئی ایسا عقیدہ رکھے یا ایسا عمل اختیار کرے یا ایسی بات کہے جس سے کوئی کفر لازم آجائے (لیکن جیب اس سے کہاجائے کہ یہ کفر لازم آگیا تو وہ اس کفر کو تسلیم نہ کرے بلکہ اس سے برأت کردے) التزام کفر یہ ہے کہ خود اس کفر کو تسلیم کرلے اس سے برأت نہ کرے۔ (فتاوی محمودیہ: ۲/ ۳۱۹باب الکفریات، ط: دار المعارف دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند