• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 68089

    عنوان: حیات، ممات اور توسل وغیرہ کے سلسلے میں ”المہند علی المفند“ میں جو حکم لکھا گیا ہے، وہی صحیح ہے

    سوال: (1) حیات وممات اورسماع وعدم سماع وتوسل کی مختلف اقسام مین جایزاورناجایزصورتون مین جواختلاف ہماری مشایخ مین چلاارہاہی. ہماری اکابروعلمای دیوبند کانظریہ اس سلسلی مین کیاہی؟؟ (2) المہندعلی المفند. مین جولکہاہواہی کہان تک ہماری مشایخ اس کی موافق ہین؟؟

    جواب نمبر: 68089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 722-787/sd=9/1437 حیات، ممات اور توسل وغیرہ کے سلسلے میں ”المہند علی المفند“ میں جو حکم لکھا گیا ہے، وہی صحیح ہے، ہمارے مشائخ نے اس کتاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، چنانچہ کتاب پر بہت سے اکابر کی تصدیقات بھی موجود ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند