عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 35273
جواب نمبر: 35273
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1879=561-1/1433 نبی اور رسول میں مختلف اعتبار سے علماء نے فرق کیا ہے، حضرت مفتی شفیع صاحب نے معارف القرآن: ۶/۴۲، پر ان دونوں کے درمیان جو فرق بیان کیا ہے اس کو نقل کیا جاتا ہے۔ ”رسول وہ ہے جو مخاطبین کو شریعتِ جدیدہ پہنچائے، خواہ وہ شریعت خود اس رسول کے اعتبار سے جدید ہو جیسے تورات وغیرہ یا صرف ان کی امت کے اعتبار سے جدید ہو، جیسے اسماعیل علیہ السلام کی شریعت وہ دراصل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قدیم شریعت ہی تھی، لیکن قوم جُرہم جن کی طرف ان کو مبعوث فرمایا تھا، ان کو اس شریعت کا علم پہلے سے نہ تھا، حضرت اسماعیل علیہ السلام ہی کے ذریعہ ہوا۔ نبی وہ ہے جو صاحب وحی ہو خواہ شریعت جدیدہ کی تبلیغ کرے یا شریعت قدیمہ کی جیسے اکثر انبیاء بنی اسرائیل شریعت موسویہ کی تبلیغ کرتے تھے۔ (معارف القرآن: ۶/۴۲) پیغمبر کا اطلاق دونوں پر ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند