• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36429

    عنوان: جو درود و سلام نبی پر بھیجا جاتا ہے، کیا نبی اسے خود سنتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جو درود و سلام نبی پر بھیجا جاتا ہے، کیا نبی اسے خود سنتے ہیں؟ یا فرشتے ان تک یہ سلام پہنچاتے ہیں ؟ آپ سے گزارش ہے ک جوابات میں جو احادیث آپ بھیجتے ہیں انکا ترجمہ ضرور لکھا کریں ؟

    جواب نمبر: 36429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 292=292-2/1433 روضہٴ اقدس کے پاس جو درود وسلام پڑھتا ہے، اس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم خود سنتے ہیں اور جو دور سے بھیجتا ہے اس کو فرشتے پہنچاتے ہیں۔ حدیث: من صلی علي عند قبري سمعتہ ومن صلی علي نائیا أُبْلِغتُہ (ترجمہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص مجھ پر میری قبر کے پاس آکر درود پڑھتا ہے میں اس کو خود سنتا ہوں اور جو شخص دور سے مجھ پر درود بھیجتا ہے اسے مجھ تک پہنچادیا جاتا ہے) (مشکاة شریف باب الصلاة علی النبي: ۸۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند