عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 59726
جواب نمبر: 5972601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 855-685/D=8/1436-U عقیدة الطحاوی علم عقائد کی ایک کتاب کا نام ہے جس کو حجة الاسلام امام ابوجعفر طحاوی رحمہ اللہ نے تالیف کی ہے، جس میں اہل سنت والجماعت کے عقائد کے امام ابوحنیفہ، امام ابویوسف اور امام محمد رحمہم اللہ کے مذہب کے مطابق بیان کیا گیا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر انسان سے دانستہ طورپر کفریہ الفاظ نکل جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
1100 مناظرمیں نے آپ سے پہلے بھی کچھ سوال کیاتھا تو آپ نے کہاتھا کہ کتابوں کے نام لکھو توآپ کی خدمت میں کتابوں کے نام بھی حاضر ہیں اور جملے بھی: (۱) غیب کی باتوں کا علم جیسے رسول کو ہے ویسے ہی زید و عمر، بچوں، پاگلوں کو بلکہ جانوروں کو حاصل ہے۔ رسول کی تخصیص نہیں ہے (نعوذ باللہ) (مولانا اشرف علی تھانوی، حفظ الایمان ص۸، مطبو عہ کتب خانہ اشرفیہ کمپنی دیوبند، اور کتب خانہ اعزازیہ دیوبند) (۲) حضور پاک کو آخری نبی سمجھنا عوام کا خیال ہے ، اہل علم کا نہیں (تحذیر الناس، ص ۳، مولانا قاسم نانوتوی، مطبو عہ کتب خانہ اعزازیہ دیوبند) (۳) حضور پاک کے بعد کوئی نبی پیداہوجائے تو خاتمیت محمد ی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ (تحذیر الناس، ص ۲۵) (۴) شیطان اور ملک الموت کو تمام روئے زمین کا علم ہے اور حضور پاک کے علم سے زیادہ ہے ۔ ( براہین قاطعہ ، ص ۵۵، مولوی خلیل امبیٹھوی ، مطبوعہ کتب خانہ امدایہ دیوبند) یہ کچھ حوالے آپ کی خدمت میں ہیں ۔ کیا یہ سب باتیں جو ان کی کتابوں میں ہیں صحیح ہیں؟ اگر ہیں تو پھر میرے خیال میں ان کے لکھنے والے اسلام سے خارج ہیں ۔ اور اگر آپان سب باتوں کو غلط ہیں تو پھر ان کی تقلید کیوں کرتے ہیں ؟ اور اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ سب باتیں ان کتابوں میں نہیں ہیں تو پھر یہ سب کتابیں تخریج شدہ ہیں ، اصل کتابوں میں موجود ہیں۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
1370 مناظرمجھ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بہت برے خیالات آتے ہیں۔ میں ان خیالات کو غلط سمجھتا ہوں، اور روز ذکر بھی کرتا ہوں، کیا اس کا کوئی علاج ہے؟ اس سے آدمی کافر تو نہیں ہوتا؟ میں اس سلسلے میں بہت پریشان ہوں، میری رہ نمائی کیجئے۔