عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 61701
جواب نمبر: 61701
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1237-1250/H=12/1436-U (۱) قرآن شریف، نوافل، ذکر درودِ پاک پڑھ کر ثواب کا پہنچانا حدیث شریف سے ثابت ہے، فتح القدیر میں باب الحج عن الغیر کے تحت دلائل مذکور ہیں۔ (۲) قبرستان میں پہنچ کر قبرستان میں مدفون تمام مردوں کو اجتماعی خطاب کے ساتھ سلام کرنا تو حدیث شریف سے ثابت ہے، جیسا کہ آپ کو معلوم ہی ہے کسی مخصوص میت (والد وغیرہ) کو کسی کے ذریعہ کوئی غائب سلام بھیجے علاوہ حضرت سید المرسلین محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وازواجہ واتباعہ اجمعین کے دیگر حضراتِ مرحومین کے حق میں ثابت نہیں ہے، پس جس قدر ہوسکے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا کریں اور حسب موقع والد مرحوم کی قبر پر مطابق سنت حاضری وزیارت کرلیا کریں۔ (۴) قضائے عمری والد صاحب مرحوم کی طرف سے پڑھنے سے فرض واجب نمازوں کی ادائیگی نہ ہوگی، البتہ فرض وواجب (وتر) روزانہ چھ نمازوں کو محسوب کرکے فدیہ اداء کردیں تو ان شاء اللہ امید ہے کہ والد صاحب مرحوم موٴاخذہ سے بری ہوجائیں گے، ایک نماز کا فدیہ برابر ایک صدقة الفطر گیہوں اُن کی قیمت ہے، نمازوں کا مجموعہ محسوب کرکے بقدر تمام نمازوں کے غرباء فقراء مستحقین زکاة کو گیہوں یا ان کی قیمت دیدیں۔ (۵) (الف) شروع میں جو نماز جنازہ سے متعلق آپ نے لکھا ہے اُس کا حکم یہ ہے کہ نمازِ جنازہ جو آپ نے پڑھائی وہ درست وصحیح ہوگئی۔ فالحمد للہ علی ذلک
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند